قرآن مجید سورہ : المُلۡکِ
تَبٰرَکَ الَّذِیۡ بِیَدِہِ الۡمُلۡکُ ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرُۨ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡغَفُوۡرُ ۙ﴿۲﴾ الَّذِیۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ؕ مَا تَرٰی فِیۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ ؕ فَارۡجِعِ الۡبَصَرَ ۙ ہَلۡ تَرٰی مِنۡ فُطُوۡرٍ ﴿۳﴾ ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ کَرَّتَیۡنِ یَنۡقَلِبۡ اِلَیۡکَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّ ہُوَ حَسِیۡرٌ ﴿۴﴾ وَ لَقَدۡ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِمَصَابِیۡحَ وَ جَعَلۡنٰہَا رُجُوۡمًا لِّلشَّیٰطِیۡنِ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہُمۡ عَذَابَ السَّعِیۡرِ ﴿۵﴾ وَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمۡ عَذَابُ جَہَنَّمَ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۶﴾ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا فِیۡہَا سَمِعُوۡا لَہَا شَہِیۡقًا وَّ ہِیَ تَفُوۡرُ ۙ﴿۷﴾ تَکَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الۡغَیۡظِ ؕ کُلَّمَاۤ اُلۡقِیَ فِیۡہَا فَوۡجٌ سَاَلَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَذِیۡرٌ ﴿۸﴾ قَالُوۡا بَلٰی قَدۡ جَآءَنَا نَذِیۡرٌ ۬ۙ فَکَذَّبۡنَا وَ قُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰہُ مِنۡ شَیۡءٍ ۚۖ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ کَبِیۡرٍ ﴿۹﴾ وَ قَالُوۡا لَوۡ کُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا کُنَّا فِیۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۰﴾ فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِہِمۡ ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۱﴾ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۱۲﴾ وَ اَسِرُّوۡا قَوۡلَکُمۡ اَوِ اجۡہَرُوۡا بِہٖ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۳﴾ اَلَا یَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ ؕ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ ﴿٪۱۴﴾ ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِیۡ مَنَاکِبِہَا وَ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِہٖ ؕ وَ اِلَیۡہِ النُّشُوۡرُ ﴿۱۵﴾ ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ اَنۡ یَّخۡسِفَ بِکُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا ہِیَ تَمُوۡرُ ﴿ۙ۱۶﴾ اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ اَنۡ یُّرۡسِلَ عَلَیۡکُمۡ حَاصِبًا ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ کَیۡفَ نَذِیۡرِ ﴿۱۷﴾ وَ لَقَدۡ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۱۸﴾ اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔۘؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿۱۹﴾ اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ ہُوَ جُنۡدٌ لَّکُمۡ یَنۡصُرُکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ ؕ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِیۡ غُرُوۡرٍ ﴿ۚ۲۰﴾ اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ یَرۡزُقُکُمۡ اِنۡ اَمۡسَکَ رِزۡقَہٗ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِیۡ عُتُوٍّ وَّ نُفُوۡرٍ ﴿۲۱﴾ اَفَمَنۡ یَّمۡشِیۡ مُکِبًّا عَلٰی وَجۡہِہٖۤ اَہۡدٰۤی اَمَّنۡ یَّمۡشِیۡ سَوِیًّا عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۲﴾ قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَکُمۡ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـِٕدَۃَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۳﴾ قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡ ذَرَاَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿۲۴﴾ وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾ قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۲۶﴾ فَلَمَّا رَاَوۡہُ زُلۡفَۃً سِیۡٓـَٔتۡ وُجُوۡہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ قِیۡلَ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تَدَّعُوۡنَ ﴿۲۷﴾ قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَہۡلَکَنِیَ اللّٰہُ وَ مَنۡ مَّعِیَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ یُّجِیۡرُ الۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۸﴾ قُلۡ ہُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِہٖ وَ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡنَا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ ہُوَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۹﴾ قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُکُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ یَّاۡتِیۡکُمۡ بِمَآءٍ مَّعِیۡنٍ ﴿٪۳۰﴾
۱وہ بڑی برکت والاہے جس کے دائرہ اختیار میں بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔ ۲اِسی نے موت اور زندگی بنائی ہے تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے عمل کے اعتبار سے کون بہتر ہے۔ اور وہ غلبے والا بخشنے والاہے۔ ۳جس نے سات آسمانوں کو اوپر نیچے بنایاہے۔ تو تمہیں رحمن کی تخلیق میں تضاد نظرنہیں آئے گا۔ پھر نگاہ اٹھاکر دیکھ۔ بھلا تجھے کوئی کمی نظر آتی ہے۔ ۴پھر دوبارہ نظر اٹھا کر دیکھ توہربارتیری نگاہ تیری طرف حیرت زدہ اور تھکی ماندہ ہو کرلوٹ آئے گی۔ ۵اوربیشک ہم نے آسمانِ دُنیا کو چراغوں سے مزین کردیاہے۔اور ہم نے انھیں شیطانوں کومار بھگانے کا ذریعہ بنادیاہے اورہم نے ان کے لیے دہکتی ہوئی آگ کا عذاب تیار کررکھاہے ۶اور جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفرکیا ان کے لیے جہنم کاعذاب ہے اور جہنم بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔ ۷جب ان کو اس میں ڈالا جائے گا تووہ اس کے جوش مارنے کی خوفناک آواز سنیں گے۔ ۸جیسا کہ جہنم غضب کے شدید ہونے سے پھٹ پڑے گی۔ جونہی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا تو دوزخ کے داروغے ان سے سوال کریںگے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیاتھا؟ ۹وہ کہیں گے ہاں ہمارے پاس ڈرانے والے آئے تو ہم نے اُن کی تکذیب کی اورہم نے انھیں کہاکہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے۔ یہ کہ تم بہت بڑی خیالی سوچ میں مبتلاہو۔ ۱۰اور وہ کہیں گے کہ کاش ہم ان کی باتیں سنتے یا عقل سے کام لیتے توآج ہم اصحابِ دوزخ سے نہ ہوتے۔ ۱۱غرضیکہ وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کریں گے پس دوزخیوں پر پھٹکار ہو۔ ۱۲بیشک جولوگ انپے رب کودیکھے بغیر اس سے ڈرتے ہیں ان کے لیے مغفرت اوربہت بڑا اجر ہے۔ ۱۳اور تم اپنی بات کو پوشیدہ یا ظاہر کرکے کہو۔ یقینا وہ سینوں کی باتوں کوجاننے والاہے۔ ۱۴کیاوہ نہیں جانتا جس نے پیدا کیاہے۔ اور وہی باریک بین ہے ہرچیز سے باخبر ہے۔ ۱۵وہی ہے جس نے زمین کوتمہارے زیرنگین کردیاہے تاکہ تم اس کے راستوں پر چلو اور اللہ کے عطا کردہ رزق میں سے کھائو۔ اور اسی کی طرف تم نے دوبارہ زندہ ہوکر جمع ہوناہے۔ ۱۶کیا تم اس سے بے خوف ہو جوآسمان میں ہے۔ یہ کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے جب کہ وہ لرزنے لگے۔ ۱۷کیاتم اس سے بے خوف ہوگئے ہوکہ وہ تم پر پتھروں کی بارش بھیج دے پس تمہیں جلد معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈراناکیساہے۔ ۱۸اور بلاشبہ ان سے قبل بھی لوگوں نے جھٹلایا تھا پس میرے انکار کاانجام کیساہوا۔ ۱۹کیا انھوں نے اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔ رحمن کے سوا انھیں کوئی تھامے ہوئے نہیں ہے۔ بیشک وہ ہر چیز کودیکھنے والاہے۔ ۲۰بھلا تمہارا کونسا ایسا لشکر ہے جو رحمن کے سوا تمہاری مدد کرسکے۔ بلاشبہ اہل کفر دھوکے میں مبتلا ہیں۔ ۲۱بھلا کوئی ایسا ہے جوتمہیں رزق مہیا کرے، جب کہ اللہ تم کورزق دینا بند کردے۔ بلکہ وہ سرکشی اور حق سے نفرت کرنے میں بضد ہوچکے ہیں۔ ۲۲کیا وہ شخص جو اپنے منہ کے بل گرتاہوا چلے ہدایت کی راہ پر ہے یا جو صراطِ مستقیم پربالکل سیدھا چل رہا ہے۔ ۲۳آپ فرمائیے اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور تمہیں قوتِ سماعت اور قوتِ بصردی ہے اور تمہارے دل بنائے ہیں۔ لیکن تم میں بہت کم ہی ہیں جوشکر کرتے ہیں۔ ۲۴آپ فرمادیں کہ اسی نے تم کوزمین میں پھیلایا ہے اوراسی کے حضور آخرت میں جمع ہونا ہے۔ ۲۵اور ان کاکہنا ہے کہ اگر آپ سچے ہیں تو پھر آپ کا یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔ ۲۶ آپ فرمائیں کہ اس کا عِلم تواللہ ہی کے پاس ہے۔ اور بلاشبہ میں ان کوواضع طور پر ڈرانے والاہوں۔ ۲۷پھرجب اُس کو اپنے پاس آتا دیکھ لیں گے تواہلِ کفر کے چہرے پژمردہ ہوجائیں گے اور ان سے فرمایا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم مطالبہ کرتے تھے۔ ۲۸آپ فرما دیں کہ کیا تم توجہ نہیں دیتے کہ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کودُنیا سے لے جائے یا ہم پر رحم فرمائے توکافروں کوعذابِ الیم سے کون بچائے گا۔ ۲۹آپ فرمادیں کہ وہی رحمن ہے ہمارا اسی پر ایمان ہے اور اسی پرہم توکل کیے ہوئے ہیں۔ پس بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کھلی گمراہی میں کون ہے۔ ۳۰آپ فرمائیے کہ بھلا غور توکروکہ اگر صبح کوتمہارا پانی زمین کے اندر ہوکر خشک ہوجائے تو کون ہے جوتمہارے پاس بہتا ہوا پانی لے آئے۔
1Blessed is He in Whose Hand is the dominion, and He is Able to do all things. 2Who has created death and life, that He may test you which of you is best in deed. And He is the AllMighty, the Oft-Forgiving; 3Who has created the seven heavens one above another, you can see no fault in the creations of the Most Beneficent. Then look again: "Can you see any rifts?" 4Then look again and yet again, your sight will return to you in a state of humiliation and worn out. 5And indeed We have adorned the nearest heaven with lamps, and We have made such lamps (as)b missiles to drive away the Shayatin (devils), and have prepared for them the torment of the blazing Fire. 6And for those who disbelieve in their Lord (Allah) is the torment of Hell, and worst indeed is that destination. 7When they are cast therein, they will hear the (terrible) drawing in of its breath as it blazes forth. 8It almost bursts up with fury. Every time a group is cast therein, its keeper will ask: "Did no warner come to you?" 9They will say: "Yes indeed; a warner did come to us, but we belied him and said: Allah never sent down anything (of revelation), you are only in great error." 10And they will say: "Had we but listened or used our intelligence, we would not have been among the dwellers of the blazing Fire!" 11Then they will confess their sin. So, away with the dwellers of the blazing Fire. 12Verily! Those who fear their Lord unseen (i.e. they do not see Him, nor His Punishment in the Hereafter, etc.), theirs will be forgiveness and a great reward (i.e. Paradise). 13And whether you keep your talk secret or disclose it, verily, He is the All-Knower of what is in the breasts (of men). 14Should not He Who has created know? And He is the Most Kind and Courteous (to His slaves) AllAware (of everything). 15He it is, Who has made the earth subservient to you (i.e. easy for you to walk, to live and to do agriculture on it, etc.), so walk in the path thereof and eat of His provision, and to Him will be the Resurrection. 16 Do you feel secure that He, Who is over the heaven (Allah), will not cause the earth to sink withyou, then behold it shakes (as in an earthquake)? 17Or do you feel secure that He, Who is over the heaven (Allah), will not send against you a violent whirlwind? Then you shall know how (terrible) has been My Warning? 18And indeed those before them belied (the Messengers of Allah), then how terrible was My denial (punishment)? 19Do they not see the birds above them, spreading out their wings and folding them in? None upholds them except the Most Beneficent (Allah). Verily, He is the All-Seer of everything. 20Who is he besides the Most Beneficent that can be an army to you to help you? The disbelievers are in nothing but delusion. 21Who is he that can provide for you if He should withhold His provision? Nay, but they continue to be in pride, and (they) flee (from the truth). 22Is he who walks without seeing on his face, more rightly guided, or he who (sees and) walks on a Straight Way (i.e. Islamic Monotheism). 23Say it is He Who has created you, and endowed you with hearing (ears), seeing (eyes), and hearts. Little thanks you give. 24Say: "It is He Who has created you from the earth, and to Him shall you be gathered (in the Hereafter)." 25They say: "When will this promise (i.e. the Day of Resurrection) come to pass? if you are telling the truth." 26Say (O Muhammad SAW): "The knowledge (of its exact time) is with Allah only, and I am only a plain warner." 27But when they will see it (the torment on the Day of Resurrection) approaching, the faces of those who disbelieve will be different (black, sad, and in grieve), and it will be said (to them): "This is (the promise) which you were calling for!" 28Say (O Muhammad SAW): "Tell me! If Allah destroys me, and those with me, or He bestows His Mercy on us, - who can save the disbelievers from a painful torment?" 29Say: "He is the Most Beneficent (Allah), in Him we believe, and in Him we put our trust. So you will come to know who is it that is in manifest error." 30Say (O Muhammad SAW): "Tell me! If (all) your water were to be sunk away, who then can supply you with flowing (spring) water?"