قرآن مجید سورہ : الفَتۡحِ
اِنَّا فَتَحۡنَا لَکَ فَتۡحًا مُّبِیۡنًا ۙ﴿۱﴾ لِّیَغۡفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِکَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَ یُتِمَّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ یَہۡدِیَکَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَنۡصُرَکَ اللّٰہُ نَصۡرًا عَزِیۡزًا ﴿۳﴾ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ السَّکِیۡنَۃَ فِیۡ قُلُوۡبِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ لِیَزۡدَادُوۡۤا اِیۡمَانًا مَّعَ اِیۡمَانِہِمۡ ؕ وَ لِلّٰہِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ۙ﴿۴﴾ لِّیُدۡخِلَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ یُکَفِّرَ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عِنۡدَ اللّٰہِ فَوۡزًا عَظِیۡمًا ۙ﴿۵﴾ وَّ یُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ وَ الۡمُشۡرِکٰتِ الظَّآنِّیۡنَ بِاللّٰہِ ظَنَّ السَّوۡءِ ؕ عَلَیۡہِمۡ دَآئِرَۃُ السَّوۡءِ ۚ وَ غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ لَعَنَہُمۡ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ جَہَنَّمَ ؕ وَ سَآءَتۡ مَصِیۡرًا ﴿۶﴾ وَ لِلّٰہِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۷﴾ اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ شَاہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾ لِّتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ وَ تُسَبِّحُوۡہُ بُکۡرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۹﴾ اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللّٰہَ ؕ یَدُ اللّٰہِ فَوۡقَ اَیۡدِیۡہِمۡ ۚ فَمَنۡ نَّکَثَ فَاِنَّمَا یَنۡکُثُ عَلٰی نَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ اَوۡفٰی بِمَا عٰہَدَ عَلَیۡہُ اللّٰہَ فَسَیُؤۡتِیۡہِ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿٪۱۰﴾ سَیَقُوۡلُ لَکَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ شَغَلَتۡنَاۤ اَمۡوَالُنَا وَ اَہۡلُوۡنَا فَاسۡتَغۡفِرۡ لَنَا ۚ یَقُوۡلُوۡنَ بِاَلۡسِنَتِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ قُلۡ فَمَنۡ یَّمۡلِکُ لَکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا اِنۡ اَرَادَ بِکُمۡ ضَرًّا اَوۡ اَرَادَ بِکُمۡ نَفۡعًا ؕ بَلۡ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرًا ﴿۱۱﴾ بَلۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّنۡقَلِبَ الرَّسُوۡلُ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِلٰۤی اَہۡلِیۡہِمۡ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِکَ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ وَ ظَنَنۡتُمۡ ظَنَّ السَّوۡءِ ۚۖ وَ کُنۡتُمۡ قَوۡمًۢا بُوۡرًا ﴿۱۲﴾ وَ مَنۡ لَّمۡ یُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ سَعِیۡرًا ﴿۱۳﴾ وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۴﴾ سَیَقُوۡلُ الۡمُخَلَّفُوۡنَ اِذَا انۡطَلَقۡتُمۡ اِلٰی مَغَانِمَ لِتَاۡخُذُوۡہَا ذَرُوۡنَا نَتَّبِعۡکُمۡ ۚ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّبَدِّلُوۡا کَلٰمَ اللّٰہِ ؕ قُلۡ لَّنۡ تَتَّبِعُوۡنَا کَذٰلِکُمۡ قَالَ اللّٰہُ مِنۡ قَبۡلُ ۚ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ بَلۡ تَحۡسُدُوۡنَنَا ؕ بَلۡ کَانُوۡا لَا یَفۡقَہُوۡنَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۵﴾ قُلۡ لِّلۡمُخَلَّفِیۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ سَتُدۡعَوۡنَ اِلٰی قَوۡمٍ اُولِیۡ بَاۡسٍ شَدِیۡدٍ تُقَاتِلُوۡنَہُمۡ اَوۡ یُسۡلِمُوۡنَ ۚ فَاِنۡ تُطِیۡعُوۡا یُؤۡتِکُمُ اللّٰہُ اَجۡرًا حَسَنًا ۚ وَ اِنۡ تَتَوَلَّوۡا کَمَا تَوَلَّیۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ یُعَذِّبۡکُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۱۶﴾ لَیۡسَ عَلَی الۡاَعۡمٰی حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡمَرِیۡضِ حَرَجٌ ؕ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ یُدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۚ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبۡہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿٪۱۷﴾ لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحۡتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ فَاَنۡزَلَ السَّکِیۡنَۃَ عَلَیۡہِمۡ وَ اَثَابَہُمۡ فَتۡحًا قَرِیۡبًا ﴿ۙ۱۸﴾ وَّ مَغَانِمَ کَثِیۡرَۃً یَّاۡخُذُوۡنَہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۹﴾ وَعَدَکُمُ اللّٰہُ مَغَانِمَ کَثِیۡرَۃً تَاۡخُذُوۡنَہَا فَعَجَّلَ لَکُمۡ ہٰذِہٖ وَ کَفَّ اَیۡدِیَ النَّاسِ عَنۡکُمۡ ۚ وَ لِتَکُوۡنَ اٰیَۃً لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ یَہۡدِیَکُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ﴿ۙ۲۰﴾ وَّ اُخۡرٰی لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَیۡہَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰہُ بِہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرًا ﴿۲۱﴾ وَ لَوۡ قٰتَلَکُمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوَلَّوُا الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوۡنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿۲۲﴾ سُنَّۃَ اللّٰہِ الَّتِیۡ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلُ ۚۖ وَ لَنۡ تَجِدَ لِسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبۡدِیۡلًا ﴿۲۳﴾ وَ ہُوَ الَّذِیۡ کَفَّ اَیۡدِیَہُمۡ عَنۡکُمۡ وَ اَیۡدِیَکُمۡ عَنۡہُمۡ بِبَطۡنِ مَکَّۃَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ اَظۡفَرَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرًا ﴿۲۴﴾ ہُمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡکُمۡ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ وَ الۡہَدۡیَ مَعۡکُوۡفًا اَنۡ یَّبۡلُغَ مَحِلَّہٗ ؕ وَ لَوۡ لَا رِجَالٌ مُّؤۡمِنُوۡنَ وَ نِسَآءٌ مُّؤۡمِنٰتٌ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡہُمۡ اَنۡ تَطَـُٔوۡہُمۡ فَتُصِیۡبَکُمۡ مِّنۡہُمۡ مَّعَرَّۃٌۢ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ۚ لِیُدۡخِلَ اللّٰہُ فِیۡ رَحۡمَتِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ لَوۡ تَزَیَّلُوۡا لَعَذَّبۡنَا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۲۵﴾ اِذۡ جَعَلَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡحَمِیَّۃَ حَمِیَّۃَ الۡجَاہِلِیَّۃِ فَاَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اَلۡزَمَہُمۡ کَلِمَۃَ التَّقۡوٰی وَ کَانُوۡۤا اَحَقَّ بِہَا وَ اَہۡلَہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿٪۲۶﴾ لَقَدۡ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوۡلَہُ الرُّءۡیَا بِالۡحَقِّ ۚ لَتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ اٰمِنِیۡنَ ۙ مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ۙ لَا تَخَافُوۡنَ ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ فَتۡحًا قَرِیۡبًا ﴿۲۷﴾ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالۡہُدٰی وَ دِیۡنِ الۡحَقِّ لِیُظۡہِرَہٗ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًا ﴿ؕ۲۸﴾ مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الۡکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمۡ تَرٰىہُمۡ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانًا ۫ سِیۡمَاہُمۡ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ ؕ ذٰلِکَ مَثَلُہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ ۚۖۛ وَ مَثَلُہُمۡ فِی الۡاِنۡجِیۡلِ ۚ۟ۛ کَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطۡـَٔہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰی عَلٰی سُوۡقِہٖ یُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیۡظَ بِہِمُ الۡکُفَّارَ ؕ وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡہُمۡ مَّغۡفِرَۃً وَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿٪۲۹﴾
۱بلاشبہ ہم نے آپ کو باکمال فتح عطا فرمائی۔ ۲تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کے باعث آپ سے مقدم اور مؤخر(حضرات) کے گناہ معاف فرمادے اور آپ پر اپنی نعمت مکمل کردے اور آپ کو صراطِ مستقیم پر قائم رکھے۔ ۳اور اللہ آپ کی زبردست امداد کرنے والا ہے۔ ۴وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر اطمینان عطا کیا تاکہ ان کے ایمان میں ایمانی قوت سے مزید اضافہ ہوجائے ، اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ علیم ہے حکمت والا ہے۔ ۵تاکہ اللہ مومنین اور مؤمنات کو باغوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے اور وہ ان سے ان کے عیبوں کو دُور کردے اور اللہ کی بارگاہ میں یہ عظیم کامیابی ہے۔ ۶اور یہ کہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کوعذاب میں مبتلا کردے جواللہ کے بارے میں بدظن ہیں۔ ان پر بُری گردش کاوقت ہے۔ اور ان پر اللہ کا غضب ہوا اور ان پر لعنت ہے اور انہی کے لیے جہنم تیار کیاگیا ہے۔جو بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔ ۷اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ غلبے والا حکمت والاہے۔ ۸بیشک ہم نے آپ کو شاہد اور مبشر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے. ۹تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئو اور حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعظیم اور ان کی توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو۔ ۱۰بلاشبہ اے محبوب! جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت اللہ سے بیعت کرتے ہیں، ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ پس جو کوئی عہد یعنی بیعت توڑے تو اُس کا وبال اس کی اپنی ذات پر ہی ہوگا، اور جو کوئی اپنے عہد کو پورا کردے جو اس نے اللہ سے کیا تھا تو عنقریب اللہ اُسے اجر عظیم سے نوازے گا۔ ۱۱اعرابیوں میں سے جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے آپ سے کہیں گے کہ ہمیں ہمارے مال اوراہل وعیال نے مشغول رکھا پس آپ ہمارے لیے معافی طلب کریں، وہ اپنی زبانوں سے ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں۔ آپ فرما دیں کہ اللہ کے مقابلے میں کون کس چیز کا مالک ہے اگر وہ تمہیں نقصان دینا چاہے یا نفع پہنچانا چاہے بلکہ اللہ تمہارے اعمال سے اچھی طرح باخبر ہے۔ ۱۲بلکہ تمہارا یہ خیال تھا کہ رسول کریم(صلی اللہ علیہ وسلم) اور مؤمنین ہرگز واپس لوٹ کراپنے اہل وعیال میں نہ آئیں گے اور تمہارے دلوں میں یہی بات راسخ ہوچکی تھی اور تمہارا ظن بہت ہی برا ظن تھا اور تم ہلاک ہونے والی قوم تھی۔ ۱۳اور جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو بلاشبہ ہم نے کافروں کے لیے شعلہ انگیز آگ تیار کررکھی ہے۔ ۱۴اور آسمانوں اور زمین کی مملکت اللہ ہی کی ہے۔ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب میں مبتلا کردے اور اللہ مغفرت کرنے والا بڑاہی رحیم ہے۔ ۱۵عنقریب جب تم مالِ غنیمت لینے جائو گے تو پیچھے بیٹھے رہنے والے کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ پیچھے آنے دیجیے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ اللہ کی بات کو تبدیل کردیں، آپ فرمادیں کہ تمہیں ہر گز ہمارے پیچھے نہیں آنا چاہیئے اِسی طرح کی بات اللہ پہلے بھی کہہ چکا ہے۔ پھر وہ کہیں گے کہ تمہیں ہم سے حسد ہے۔ ان کاکہنا غلط ہے بلکہ ماسوائے چند کے وہ اللہ کی بات کوسمجھتے ہی نہ تھے۔ ۱۶عربی نسل کے پیچھے رہ جانے والے بدوئوں کو آگاہ کردیں کہ بہت جلد تمہیں ایک جنگجو قوم سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا تم ان سے لڑتے رہو یا وہ مسلمان ہو جائیں، پس اگر تم نے اس بات کو مان لیا تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر دے گا۔ اور اگر تم نے اس وقت بھی مُنہ موڑ لیا جیسا کہ تم نے پہلے منہ موڑا تھا تواللہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کردے گا۔ ۱۷اندھے پرجہاد میں شامل نہ ہونے کا گناہ نہیں اور نہ ہی لنگڑے پر گناہ ہے اورنہ ہی مریض کا جہاد میں آنے کا کچھ حرج ہے اورجو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اسے جنت میں داخل کیا جائے گا جس کے نیچے نہریں جاری ہیں اور جو شخص منہ پھیرے گا تواللہ اسے دردناک عذاب دے گا۔ ۱۸بیشک اللہ ان مومنوں سے راضی ہوا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ کی بیعت کررہے تھے پس اللہ کو ان کے دلوں کی بات معلوم تھی۔ پس ان پر اطمینان نازل کردیاگیا اور انھیں قریبی فتح عطا کردی۔ ۱۹اوربہت سا مالِ غنیمت بھی دیا جسے وہ لے لیں اور اللہ غلبے والا حکمت والاہے۔ ۲۰اللہ نے تم سے کثیر مال غنیمت کا وعدہ فرمایا ہے جسے تم حاصل کرلو گے پھرجلدہی عطا کردیا ہے اور اس نے لوگوں کے ہاتھوں کو تمہارے خلاف اُٹھنے سے روک دیاہے تاکہ مومنوں کے لیے ہماری یہ نشانی ہوجائے اور تمہیں صراطِ مستقیم کی طرف قائم رکھے ۔ ۲۱اور تمہیں وہ انعام دیے جوتمہارے دائرہ اختیار میں نہ تھے لیکن اللہ نے ان کااحاطہ کررکھاہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے. ۲۲اور اگر کفر کرنے والے تم سے جنگ کرتے تو الٹے پائوں پیٹھ دکھاکر بھاگ جاتے پھر وہ نہ کسی کو اپنا دوست اور نہ مددگار پاتے۔ ۲۳پہلے ہی سے اللہ کا یہ دستور چلا آرہا ہے۔ اور تم ہرگز اللہ کے دستور میں تبدیلی نہ پائو گے۔ ۲۴اور وہی ہے جس نے فتح مکہّ کے بعد اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے وادیٔ مکہ میں روک دیے باوجود اُس کے کہ وہ تمہاری دسترس میں آچکے تھے، اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اسے دیکھتا ہے۔ ۲۵یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجد حرام سے روکا، قربانی کے جانور اپنی جگہ پر پہنچنے سے رُکے رہے۔ اور اگر مکہّ میں کچھ مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتیں جن کے متعلق معلوم نہ ہونے کی بناء پر انھیں تم شکستہ حال کردیتے اور تمہیں ان کی طرف سے بے خبری میں نقصان پہنچ جاتا تو بھی فتح آپ کی ہوتی مگر اللہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے۔اگر ایمان والے اور کافر الگ ہوتے تو اس وقت ہم ان سے کفر کرنے والوں کو دردناک عذاب دے دیتے۔ ۲۶جب کافروں نے اپنے دل میں ہٹ دھرمی سے کام لیا اور وہ ہٹ دھرمی بھی دورِ جاہلیت کی تھی تو اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر سکون نازل کردیا اور انھیں تقویٰ کی بات پر گامزن کردیا اور انھیں اس کا حق حاصل تھا اور وہ اُس کے اہل بھی تھے۔ اور اللہ ہر چیز کوجاننے والا ہے۔ ۲۷بیشک اللہ نے اپنے رسول کوحق کے ساتھ سچا خواب دکھایا کہ جب اللہ نے چاہا تو آپ امن کے ساتھ اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے یا بالوں کو کترواتے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوگے، اس وقت خوف نہ ہوگا۔ پس وہ جانتا ہے جوتمہیں معلوم نہیں تو اس نے اس سے پہلے ہی تمہیں ایسی فتح عطا فرمادی جو قریب ہے۔ ۲۸وہی ہے جس نے اپنے رسُول کوہدایت کی کتاب اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کردے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔ ۲۹کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں ، اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں وہ آپس میں بڑے رحمدل ہیں آپ انھیں رکوع کرتے ہوئے سجدہ کرتے ہوئے ، اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے اور اُس کی رضا چاہتے ہوئے دیکھتے ہیں اُن کی علامت کثرت سجود سے ظاہر ہے، ان کے یہ اوصاف تورات میں بھی ہیں۔ اور انجیل میں اُن کی مثال یوں دی گئی ہے کہ وہ ایک ایسے کھیت کی مانند ہیں جس نے اپنی کونپل کو نکالا پھر اسے قوت کے ساتھ بڑھایا پھر وہ اپنے تنے کے بل کھڑا ہوگیا اُس کی خوشنمائی کِسان کوبڑی اچھی لگتی ہے تاکہ کافروں کو اس سے غصّہ آئے ۔ان میں سے ایمان والوں اور صالح عمل کرنے والوں سے اللہ نے مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ کررکھاہے۔
1Verily, We have given you (O Muhammad SAW) a manifest victory. 2That Allah may forgive you your sins of the past and the future, and complete His Favour on you, and guide you on the Straight Path; 3And that Allah may help you with strong help. 4He it is Who sent down As-Sakinah (calmness and tranquillity) into the hearts of the believers, that they may grow more in Faith along with their (present) Faith. And to Allah belong the hosts of the heavens and the earth, and Allah is Ever All-Knower, All-Wise. 5That He may admit the believing men and the believing women to Gardens under which rivers flow (i.e. Paradise), to abide therein forever, and to expiate from them their sins, and that is with Allah, a supreme success, 6And that He may punish the Munafiqoon (hypocrites), men and women, and also the Mushrikoon men and women, who think evil thoughts about Allah, for them is a disgraceful torment, and the Anger of Allah is upon them, and He has cursed them and prepared Hell for them, and worst indeed is that destination. 7And to Allah belong the hosts of the heavens and the earth. And Allah is Ever All-Knower, All-Wise. 8Verily, We have sent you (O Muhammad SAW) as a witness, as a bearer of glad tidings, and as a warner. 9In order that you (O mankind) may believe in Allah and His Messenger (SAW), and that you assist and honour him (SAW), and (that you) glorify (Allahs) praises morning and afternoon. 10 Verily, those who give Baia (pledge) to you (O Muhammad SAW) they are giving Baia (pledge) to Allah. The Hand of Allah is over their hands. Then whosoever breaks his pledge, breaks only to his own harm, and whosoever fulfills what he has covenanted with Allah, He will bestow on him a great reward. 11Those of the bedouins who lagged behind will say to you: "Our possessions and our families occupied us, so ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not in their hearts. Say: "Who then has any power at all (to intervene) on your behalf with Allah, if He intends you hurt or intends you benefit? Nay, but Allah is Ever All-Aware of what you do. 12"Nay, but you thought that the Messenger (SAW) and the believers would never return to their families; and that was made fair-seeming in their hearts, and you did think an evil thought and you became a useless people going for destruction." 13And whosoever does not believe in Allah and His Messenger (Muhammad SAW), then verily, We have prepared for the disbelievers a blazing Fire . 14 And to Allah belongs the sovereignty of the heavens and the earth, He forgives whom He wills, and punishes whom He wills. And Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful. 15 Those who lagged behind will say, when you set forth to take the spoils, "Allow us to follow you," They want to change Allahs Words. Say: "You shall not follow us; thus Allah has said beforehand." Then they will say: "Nay, you envy us." Nay, but they understand not except a little. 16Say (O Muhammad SAW) to the bedouins who lagged behind: "You shall be called to fight against a people given to great warfare, then you shall fight them, or they shall surrender. Then if you obey, Allah will give you a fair reward, but if you turn away as you did turn away before, He will punish you with a painful torment." 17No blame or sin is there upon the blind, nor is there blame or sin upon the lame, nor is there blame or sin upon the sick (that they go not forth to war). And whosoever obeys Allah and His Messenger (Muhammad SAW), He will admit him to Gardens beneath which rivers flow (Paradise); and whosoever turns back, He will punish him with a painful torment. 18Indeed, Allah was pleased with the believers when they gave their Baia (pledge) to you (O Muhammad SAW) under the tree, He knew what was in their hearts, and He sent down As-Sakinah (calmness and tranquillity) upon them, and He rewarded them with a near victory, 19And abundant spoils that they will capture. And Allah is Ever All-Mighty, All-Wise. 20Allah has promised you abundant spoils that you will capture, and He has hastened for you this, and He has restrained the hands of men from you, that it may be a sign for the believers, and that He may guide you to a Straight Path. 21 And other (victories and much booty there are, He promises you) which are not yet within your power, indeed Allah compasses them, And Allah is Ever Able to do all things. 22 And if those who disbelieve fight against you, they certainly would have turned their backs, then they would have found neither a Walee (protector) nor a helper. 23That has been the Way of Allah already with those who passed away before. And you will not find any change in the Way of Allah. 24And He it is Who has withheld their hands from you and your hands from them in the midst of Makkah, after He had made you victors over them. And Allah is Ever the All-Seer of what you do. 25They are the ones who disbelieved (in the Oneness of Allah Islamic Monotheism), and hindered you from AlMasjidalHaram (the sacred mosque of Makkah) and the sacrificial animals, detained from reaching their place of sacrifice. Had there not been believing men and believing women whom you did not know, that you may kill them, and on whose account a sin would have been committed by you without (your) knowledge, that Allah might bring into His Mercy whom He will, if they (the believers and the disbelievers) should have been apart, We verily had punished those of them who disbelieved, with painful torment. 26When those who disbelieve had put in their hearts pride and haughtiness the pride and haughtiness of the time of ignorance, then Allah sent down His Sakinah (calmness and tranquillity) upon His Messenger ( SAW) and upon the believers, and made them stick to the word of piety (i.e. none has the right to be worshipped but Allah), and they were well entitled to it and worthy of it. And Allah is the All-Knower of everything. 27 Indeed Allah shall fulfil the true vision which He showed to His Messenger (SAW) (i.e. the Prophet SAW saw a dream that he has entered Makkah along with his companions, having their (head) hair shaved and cut short) in very truth. Certainly, you shall enter AlMasjidalHaram; if Allah wills, secure, (some) having your heads shaved, and (some) having your head hair cut short, having no fear. He knew what you knew not, and He granted besides that a near victory. 28He it is Who has sent His Messenger (Muhammad SAW) with guidance and the religion of truth (Islam), that He may make it (Islam) superior over all religions. And All-Sufficient is Allah as a Witness. 29Muhammad (SAW) is the Messenger of Allah, and those who are with him are severe against disbelievers, and merciful among themselves. You see them bowing and falling down prostrate (in prayer), seeking Bounty from Allah and (His) Good Pleasure. The mark of them (i.e. of their Faith) is on their faces (foreheads) from the traces of (their) prostration (during prayers). This is their description in the Taurat (Torah). But their description in the Injeel (Gospel) is like a (sown) seed which sends forth its shoot, then makes it strong, it then becomes thick, and it stands straight on its stem, delighting the sowers that He may enrage the disbelievers with them. Allah has promised those among them who believe (i.e. all those who follow Islamic Monotheism, the religion of Prophet Muhammad SAW till the Day of Resurrection) and do righteous good deeds, forgiveness and a mighty reward (i.e. Paradise).