قرآن مجید سورہ : الحَدِیْدِ
سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱﴾ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲﴾ ہُوَ الۡاَوَّلُ وَ الۡاٰخِرُ وَ الظَّاہِرُ وَ الۡبَاطِنُ ۚ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ یَعۡلَمُ مَا یَلِجُ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا یَخۡرُجُ مِنۡہَا وَ مَا یَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعۡرُجُ فِیۡہَا ؕ وَ ہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴﴾ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ ﴿۵﴾ یُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ یُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ ؕ وَ ہُوَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۶﴾ اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَکُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِیۡنَ فِیۡہِ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ اَنۡفَقُوۡا لَہُمۡ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۷﴾ وَ مَا لَکُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ ۚ وَ الرَّسُوۡلُ یَدۡعُوۡکُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّکُمۡ وَ قَدۡ اَخَذَ مِیۡثَاقَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸﴾ ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ عَلٰی عَبۡدِہٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخۡرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ بِکُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۹﴾ وَ مَا لَکُمۡ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ لِلّٰہِ مِیۡرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ لَا یَسۡتَوِیۡ مِنۡکُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ وَ قٰتَلَ ؕ اُولٰٓئِکَ اَعۡظَمُ دَرَجَۃً مِّنَ الَّذِیۡنَ اَنۡفَقُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَ قٰتَلُوۡا ؕ وَ کُلًّا وَّعَدَ اللّٰہُ الۡحُسۡنٰی ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿٪۱۰﴾ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یُقۡرِضُ اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗ وَ لَہٗۤ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۚ۱۱﴾ یَوۡمَ تَرَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ یَسۡعٰی نُوۡرُہُمۡ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ بِاَیۡمَانِہِمۡ بُشۡرٰىکُمُ الۡیَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿ۚ۱۲﴾ یَوۡمَ یَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا انۡظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِکُمۡ ۚ قِیۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَکُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًا ؕ فَضُرِبَ بَیۡنَہُمۡ بِسُوۡرٍ لَّہٗ بَابٌ ؕ بَاطِنُہٗ فِیۡہِ الرَّحۡمَۃُ وَ ظَاہِرُہٗ مِنۡ قِبَلِہِ الۡعَذَابُ ﴿ؕ۱۳﴾ یُنَادُوۡنَہُمۡ اَلَمۡ نَکُنۡ مَّعَکُمۡ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ لٰکِنَّکُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَ ارۡتَبۡتُمۡ وَ غَرَّتۡکُمُ الۡاَمَانِیُّ حَتّٰی جَآءَ اَمۡرُ اللّٰہِ وَ غَرَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۱۴﴾ فَالۡیَوۡمَ لَا یُؤۡخَذُ مِنۡکُمۡ فِدۡیَۃٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ مَاۡوٰىکُمُ النَّارُ ؕ ہِیَ مَوۡلٰىکُمۡ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۵﴾ اَلَمۡ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُہُمۡ لِذِکۡرِ اللّٰہِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الۡحَقِّ ۙ وَ لَا یَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَیۡہِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۱۶﴾ اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ قَدۡ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۷﴾ اِنَّ الۡمُصَّدِّقِیۡنَ وَ الۡمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقۡرَضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَہُمۡ وَ لَہُمۡ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ ﴿۱۸﴾ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖۤ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصِّدِّیۡقُوۡنَ ٭ۖ وَ الشُّہَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ وَ نُوۡرُہُمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿٪۱۹﴾ اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ وَّ زِیۡنَۃٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیۡنَکُمۡ وَ تَکَاثُرٌ فِی الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَوۡلَادِ ؕ کَمَثَلِ غَیۡثٍ اَعۡجَبَ الۡکُفَّارَ نَبَاتُہٗ ثُمَّ یَہِیۡجُ فَتَرٰىہُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ یَکُوۡنُ حُطَامًا ؕ وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ۙ وَّ مَغۡفِرَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانٌ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ﴿۲۰﴾ سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا کَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۲۱﴾ مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡرَاَہَا ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿ۚۖ۲۲﴾ لِّکَیۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰی مَا فَاتَکُمۡ وَ لَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰىکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِۣ ﴿ۙ۲۳﴾ الَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ وَ یَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ﴿۲۴﴾ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَیِّنٰتِ وَ اَنۡزَلۡنَا مَعَہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡمِیۡزَانَ لِیَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ ۚ وَ اَنۡزَلۡنَا الۡحَدِیۡدَ فِیۡہِ بَاۡسٌ شَدِیۡدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ مَنۡ یَّنۡصُرُہٗ وَ رُسُلَہٗ بِالۡغَیۡبِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ عَزِیۡزٌ ﴿٪۲۵﴾ وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ ذُرِّیَّتِہِمَا النُّبُوَّۃَ وَ الۡکِتٰبَ فَمِنۡہُمۡ مُّہۡتَدٍ ۚ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۲۶﴾ ثُمَّ قَفَّیۡنَا عَلٰۤی اٰثَارِہِمۡ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیۡنَا بِعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡاِنۡجِیۡلَ ۬ۙ وَ جَعَلۡنَا فِیۡ قُلُوۡبِ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ رَاۡفَۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ وَ رَہۡبَانِیَّۃَۨ ابۡتَدَعُوۡہَا مَا کَتَبۡنٰہَا عَلَیۡہِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰہِ فَمَا رَعَوۡہَا حَقَّ رِعَایَتِہَا ۚ فَاٰتَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡہُمۡ اَجۡرَہُمۡ ۚ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿۲۷﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِہٖ یُؤۡتِکُمۡ کِفۡلَیۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِہٖ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِہٖ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿ۚۙ۲۸﴾ لِّئَلَّا یَعۡلَمَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَلَّا یَقۡدِرُوۡنَ عَلٰی شَیۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اَنَّ الۡفَضۡلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۲۹﴾
۱آسمانوں اورزمین کی ہرچیز اللہ کی تسبیح میں محوہے۔ اوروہی غلبے والا حکمت والا ہے۔ ۲ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اس کی ہے وہی زندگی دیتاہے اور وہی موت دیتاہے۔اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ ۳اوّل اور آخر میں وہی ہے وہی ظاہر اور باطن میں ہے۔ اور وہی سب کچھ جاننے والاہے۔ ۴وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوچھ دنوں میں پیدا کیاہے پھر عرش پر خود جلوہ افروز ہوا۔ جو کچھ زمین کے اندر جاتاہے اور اس سے باہر نکلتاہے۔اور جو آسمان سے نازل ہوتاہے اور جو کچھ آسمان میں چڑھتاہے تمام کو جانتاہے۔ اور تم جہاں کہیں بھی ہوتے ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور اللہ تمہارے ہر عمل کو دیکھتاہے۔ ۵آسمانوں اور زمین کی مملکت اللہ کی ہے اورتمام امور کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے۔ ۶وہ رات کو دن میں داخل کرتاہے اور دن کورات میں وہی تبدیل کرتاہے۔ اوروہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کوجانتاہے۔ ۷اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئواور اس مال کو خرچ کرو جس پر اس نے تمہیں حق دیاہے۔ پس جولوگ تم میں سے ایمان لائے اورخرچ کیا تو اُن کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔ ۸اور آخر تمہیں کیاہوگیاہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ اس کے رسول کریم تمہیں دعوت دیتے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لے آئو، اوروہ تم سے وعدہ لے چکاہے بشرطیکہ تم مومن ہو۔ ۹وہی ہے جو اپنے بندے پر روشن آیتوں کا نزول کرتاہے۔ تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے آئے اور بیشک اللہ تم پر مہربان ہے رحیم ہے۔ ۱۰اور تمہیں کیا ہوگیاہے یہ کہ تم اللہ کی راہ پر خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اورزمین کی میراث اللہ ہی کی ہے۔تم میں سے کوئی بھی ان کے برابر نہیں ہے جنھوں نے فتح مکہّ سے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کیااور جہادکیا۔ اُن کا درجہ ان لوگوں سے بہت بڑا ہے جنھوں نے فتح مکہّ کے بعد خرچ اورجہاد کیا اور ان تمام کے ساتھ اللہ نے اچھا وعدہ کیاہے۔ اور جوکچھ تم کرتے ہواللہ اس سے باخبرہے۔ ۱۱کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسنہ کے طور پر قرض دے پس اللہ اسے اس کے لیے بڑھا دے اور اس کے لیے اجر کریم بھی ہے۔ ۱۲جس روز آپ مومنین اور مومنات کواس حال میں دیکھیں گے کہ ان کے ایمان کانور ان کے سامنے سے اور دائیں جانب سے پھیل رہاہوگا آج انہی کے لیے جنت کی بشارت ہے جس کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ اس میں رہیںگے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ۱۳اس دن منافق مرد اورمنافق عورتیں اہلِ ایمان سے کہیں گے کہ ہماری طرف دیکھیں تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ نور حاصل کرلیں۔انھیں کہاجائے گا پیچھے کی طرف چلے جائو وہاں جاکر نور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار مع دروازے کے بنادی جائے گی۔ اس دروازے کے اندر رحمت ہوگی اور اس کے باہر عذاب ہوگا۔ ۱۴منافق مسلمانوں سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے، وہ کہیں گے ہاں لیکن تم نے اپنے آپ کو فِتنوں میں مبتلا کرلیااور مسلمانوں کی تباہی کے منتظر رہے اور شک کرتے رہے اور لالچ نے تمہیں فریب میں ڈالے رکھا یہان تک کہ اللہ کا حکم آگیااور شیطان نے اللہ کے بارے میں تمہیں دھوکے میں رکھا۔ ۱۵پس آج تم سے نہ فدیہ لِیا جائے گا اورنہ ہی کفر کرنے والوں سے کچھ فدیہ لیا جائے گا۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے تم اسی کے ساتھی بننے کے لائق ہو۔ اور یہ کیسا ہی بُرا ٹھکاناہے۔ ۱۶کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر میں محو ہوجائیں اورنازل شدہ حق کے لیے بھی جھک جائیں۔ اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی پس جب ان پر طویل عرصہ گزر گیا توان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے بہت سے فاسق ہیں۔ ۱۷تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ ہی زمین کوموت کے بعد زندگی عطا کرتاہے۔ بلاشبہ ہم نے تمہارے لیے نشانیاں بیان فرمادی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو۔ ۱۸بیشک صدقہ دینے والے مرداور صدقہ دینے والی عورتیں اور جنھوں نے اللہ کو قرضِ حسنہ دیا ان کے لیے کئی گنااضافہ ہے اوراُن کے لیے اجر کریم بھی ہے۔ ۱۹اور وہ لوگ جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لائیں وہ اپنے رب کی بارگاہ میں صدیق اور شہداء ہیں۔ ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور ہے۔اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں۔ ۲۰اچھی طرح ذہن نشین کرلوکہ دنیا کی زندگی لعب ولہو اور زینت اور آپس میں اظہار خودنمائی اورکثرت مال اور اولاد کی ہوس ہے۔ اس کی مثال اس بارش کی طرح ہے جس سے کھیت اگ آتے ہیں جو کاشت کار کو اچھے لگتے ہیں پھر فصل پک جاتی ہے پھر تم اسے دیکھتے ہو کہ وہ زردپڑجاتی ہے پھر وہ چورہ چورہ ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں شدید عذاب ہے اور مومنوں کیلئے اللہ کی طرف سے بخشش اوررضاہے۔ اور دنیا کی زندگی کا مال ومتاع فریب کے سوا کچھ نہیں۔ ۲۱اپنے رب کی مغفرت اور جنت کی طرف تیزی سے آجائو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین جِتنی ہے جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لانے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے وہ چاہے عطا فرما دیتاہے اوراللہ عظیم فضل والا ہے۔ ۲۲اور کوئی مصیبت زمین پر اور تمہاری جانوں پر نہیں پہنچتی مگر یہ کہ ہم نے اسے پہلے ہی ایک کتاب میں ترتیب دے رکھا ہے۔ بیشک ایسا کرنا اللہ پر آسان ہے۔ ۲۳یہ کہ اگر تم سے کچھ چلا جائے تو اس پر اظہار افسوس نہ کرواور جواللہ کی طرف سے مِل جائے تواس پر نہ اِترائو کیونکہ اللہ کِسی اترانے والے اور فخر جتانے والے کوپسند نہیں کرتا۔ ۲۴جولوگ خود بخل کرتے ہیں اوردوسروں کوبھی بخل کی ترغیب دیتے ہیں۔ اور جومنہ پھیرلے تو بیشک اللہ وہ ہے جو غنی ہے اور حمد کیا گیاہے۔ ۲۵بیشک ہم نے اپنے رسولوں کوروشن دلائل کے ساتھ بھیجا اورہم نے ان کے ساتھ کتاب اور میزانِ عدل بھی اتارا تاکہ لوگ اِنصاف پر قائم رہیں۔ اور ہم نے لوہا بھی عطا فرمایا ہے اس میں بڑی قوت ہے اور لوگوں کے لیے بہت سے فائدے ہیں تاکہ اللہ ظاہر فرمادے کہ کون بِن دیکھے اس کی اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتاہے۔ بیشک اللہ قوی ہے عزیز ہے۔ ۲۶اور بیشک ہم نے نوح(علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام)کو بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوت اورکتاب بھیجی ، پس ان میں سے چند تو ہدایت پرہیں اور اُن کی اکثریت فاسق ہے۔ ۲۷پھر ہم نے اِنھی کے نقشِ قدم پر ان کے پیچھے اور رسول بھیجے اور اُن کے بعد ہم عیسیٰ ابن مریم کولائے اوران پر انجیل اُتاری اور ان کی اتباع کرنے والوں کے دلوں میں نرمی اور رحمت بھی دی۔ اور رہبانیت کو انھوں نے خود اختیار کیاہے ہم نے اُن کو اُس کے لیے حکم نہ دیا تھامگر انھوں نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے خود ہی اس طرح کرلیا تھا پھرجس طرح اس پر عمل پیرا ہونے کا حق تھا وہ اسے ادا بھی نہ کرسکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ہم نے اُن کو اُن کا اجر دے دیااور ان میں سے اکثریت فاسق ہے۔ ۲۸اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لے آئو وہ تمہیں اپنی رحمت سے دوگنا ثواب عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے ایسی روشنی پھیلادے گا جس سے تم ہدایت پر چل سکو گے اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ بخشنے والا رحم والاہے۔ ۲۹تاکہ اہلِ کتاب کومعلوم ہوجائے کہ انھیں اللہ کے فضل میں سے کسی شے پر قدرت حاصل نہیں ہے اور یہ کہ اللہ کا فضل اس کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہتا ہے عطا فرما دیتاہے اور اللہ عظیم فضل والاہے۔
1Whatsoever is in the heavens and the earth glorifies Allah, and He is the All-Mighty, All-Wise. 2His is the kingdom of the heavens and the earth, It is He Who gives life and causes death; and He is Able to do all things. 3He is the First (nothing is before Him) and the Last (nothing is after Him), the Most High (nothing is above Him) and the Most Near (nothing is nearer than Him). And He is the All-Knower of every thing. 4He it is Who created the heavens and the earth in six Days and then Istawa (rose over) the Throne (in a manner that suits His Majesty). He knows what goes into the earth and what comes forth from it, what descends from the heaven and what ascends thereto. And He is with you (by His Knowledge) wheresoever you may be. And Allah is the All-Seer of what you do. 5His is the kingdom of the heavens and the earth. And to Allah return all the matters (for decision). 6He merges night into day (i.e. the decrease in the hours of the night is added into the hours of the day), and merges day into night (i.e. the decrease in the hours of the day is added into the hours of the night), and He has full knowledge of whatsoever is in the breasts. 7Believe in Allah and His Messenger (Muhammad SAW), and spend of that whereof He has made youtrustees. And such of you as believe and spend (in Allahs Way), theirs will be a great reward. 8And what is the matter with you that you believe not in Allah! While the Messenger (Muhammad SAW) invites you to believe in your Lord (Allah), and He (Allah) has indeed taken your covenant, if you are real believers. 9It is He Who sends down manifest Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.) to His slave (Muhammad SAW) that He may bring you out from darkness into light. And verily, Allah is to you full of kindness, Most Merciful. 10And what is the matter with you that you spend not in the Cause of Allah? And to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth. Not equal among you are those who spent and fought before the conquering (of Makkah) (with those among you who did so later). Such are higher in degree than those who spent and fought afterwards. But to all, Allah has promised the best (reward). And Allah is All- Aware of what you do. 11Who is he that will lend to Allah a goodly loan, then (Allah) will increase it manifold to his credit (inrepaying), and he will have (besides) a good reward (i.e. Paradise). 12On the Day you shall see the believing men and the believing women their light running forward before them and by their right hands. Glad tidings for you this Day! Gardens under which rivers flow (Paradise), to dwell therein forever! Truly, this is the great success! 13On the Day when the hypocrites men and women will say to the believers: "Wait for us! Let us get something from your light!" It will be said: "Go back to your rear! Then seek a light!" So a wall will be put up between them, with a gate therein. Inside it will be mercy, and outside it will be torment." 14(The hypocrites) will call the believers: "Were we not with you?" The believers will reply: "Yes! But you led yourselves into temptations, you looked forward for our destruction; you doubted (in Faith); and you were deceived by false desires, till the Command of Allah came to pass. And the chief deceiver (Satan) deceived you in respect of Allah." 15So this Day no ransom shall be taken from you (hypocrites), nor of those who disbelieved, (in the Oneness of Allah Islamic Monotheism). Your abode is the Fire, that is the proper place for you, and worst indeed is that destination. 16Has not the time come for the hearts of those who believe (in the Oneness of Allah - Islamic Monotheism) to be affected by Allahs Reminder (this Quran), and that which has been revealed of the truth, lest they become as those who received the Scripture (the Taurat (Torah) and the Injeel (Gospel)) before (i.e. Jews and Christians), and the term was prolonged for them and so their hearts were hardened? And many of them were Fasiqoon (rebellious, disobedient to Allah). 17Know that Allah gives life to the earth after its death! Indeed We have made clear the Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.) to you, if you but understand. 18Verily, those who give Sadaqat (i.e. Zakat and alms, etc.), men and women, and lend to Allah a goodly loan, it shall be increased manifold (to their credit), and theirs shall be an honourable good reward (i.e. Paradise). 19And those who believe in (the Oneness of) Allah and His Messengers, they are the Siddiqoon (i.e. those followers of the Prophets who were first and foremost to believe in them), and the martyrs with their Lord, they shall have their reward and their light. But those who disbelieve (in the Oneness of Allah - Islamic Monotheism) and deny Our Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.), they shall be the dwellers of the blazing Fire. 20Know that the life of this world is only play and amusement, pomp and mutual boasting among you, and rivalry in respect of wealth and children, as the likeness of vegetation after rain, thereof the growth is pleasing to the tiller; afterwards it dries up and you see it turning yellow; then it becomes straw. But in the Hereafter (there is) a severe torment (for the disbelievers, evil-doers), and (there is) Forgiveness from Allah and (His) Good Pleasure (for the believers, good-doers), whereas the life of this world is only a deceiving enjoyment. 21Race one with another in hastening towards Forgiveness from your Lord (Allah), and towards Paradise, the width whereof is as the width of heaven and earth, prepared for those who believe in Allah and His Messengers. That is the Grace of Allah which He bestows on whom He pleases. And Allah is the Owner of Great Bounty. 22No calamity befalls on the earth or in yourselves but is inscribed in the Book of Decrees (Al-Lauh Al-Mahfooz), before We bring it into existence. Verily, that is easy for Allah. 23In order that you may not be sad over matters that you fail to get, nor rejoice because of that which has been given to you. And Allah likes not prideful boasters. 24Those who are misers and enjoin upon people miserliness (Allah is not in need of their charity). And whosoever turns away (from Faith Allahs Monotheism), then Allah is Rich (Free of all wants), Worthy of all praise. 25Indeed We have sent Our Messengers with clear proofs, and revealed with them the Scripture and the Balance (justice) that mankind may keep up justice. AndWe brought forth iron wherein is mighty power (in matters of war), as well as many benefits for mankind, that Allah may test who it is that will help Him (His religion), and His Messengers in the unseen. Verily, Allah is All-Strong, All-Mighty. 26And indeed, We sent Nooh (Noah) and Ibraheem (Abraham), and placed in their offspring Prophethood and Scripture, and among them there is he who is guided, but many of them are Fasiqoon (rebellious, disobedient to Allah). 27Then, We sent after them, Our Messengers, andWe sent Iesa (Jesus) son of Maryam (Mary), and gave him the Injeel (Gospel). AndWe ordained in the hearts of those who followed him, compassion and mercy. But the Monasticism which they invented for themselves, We did not prescribe for them, but (they sought it) only to please Allah therewith, but that they did not observe it with the right observance. So We gave those among them who believed, their (due) reward, but many of them are Fasiqoon (rebellious, disobedient to Allah). 28O you who believe (in Moosa (Moses) (i.e. Jews) and Iesa (Jesus) (i.e. Christians))! Fear Allah, and believe too in His Messenger (Muhammad SAW), He will give you a double portion of His Mercy, and He will give you a light by which you shall walk (straight), and He will forgive you. And Allah is Oft- Forgiving, Most Merciful. 29So that the people of the Scripture (Jews and Christians) may know that they have no power whatsoever over the Grace of Allah, and that (His) Grace is (entirely) in His Hand to bestow it on whomsoever He wills. And Allah is the Owner of Great Bounty.