قرآن مجید سورہ : المُمۡتَحِنَۃِ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَ قَدۡ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ ۚ یُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَ اِیَّاکُمۡ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ رَبِّکُمۡ ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِہَادًا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِیۡ ٭ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَیۡتُمۡ وَ مَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡہُ مِنۡکُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾ اِنۡ یَّثۡقَفُوۡکُمۡ یَکُوۡنُوۡا لَکُمۡ اَعۡدَآءً وَّ یَبۡسُطُوۡۤا اِلَیۡکُمۡ اَیۡدِیَہُمۡ وَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَ وَدُّوۡا لَوۡ تَکۡفُرُوۡنَ ؕ﴿۲﴾ لَنۡ تَنۡفَعَکُمۡ اَرۡحَامُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ ۚۛ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ۚۛ یَفۡصِلُ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۳﴾ قَدۡ کَانَتۡ لَکُمۡ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِہِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡکُمۡ وَ مِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ۫ کَفَرۡنَا بِکُمۡ وَ بَدَا بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمُ الۡعَدَاوَۃُ وَ الۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَحۡدَہٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰہِیۡمَ لِاَبِیۡہِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَکَ وَ مَاۤ اَمۡلِکُ لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ رَبَّنَا عَلَیۡکَ تَوَکَّلۡنَا وَ اِلَیۡکَ اَنَبۡنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۴﴾ رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ اغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۵﴾ لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡہِمۡ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرۡجُوا اللّٰہَ وَ الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ٪﴿۶﴾ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّجۡعَلَ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ عَادَیۡتُمۡ مِّنۡہُمۡ مَّوَدَّۃً ؕ وَ اللّٰہُ قَدِیۡرٌ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۷﴾ لَا یَنۡہٰىکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیۡنَ لَمۡ یُقَاتِلُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ وَ لَمۡ یُخۡرِجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِکُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡہُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ ﴿۸﴾ اِنَّمَا یَنۡہٰىکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ وَ اَخۡرَجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیَارِکُمۡ وَ ظٰہَرُوۡا عَلٰۤی اِخۡرَاجِکُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡہُمۡ ۚ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۹﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَکُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُہٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡہُنَّ ؕ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ بِاِیۡمَانِہِنَّ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡہُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡہُنَّ اِلَی الۡکُفَّارِ ؕ لَا ہُنَّ حِلٌّ لَّہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحِلُّوۡنَ لَہُنَّ ؕ وَ اٰتُوۡہُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اَنۡ تَنۡکِحُوۡہُنَّ اِذَاۤ اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ ؕ وَ لَا تُمۡسِکُوۡا بِعِصَمِ الۡکَوَافِرِ وَ سۡـَٔلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَ لۡیَسۡـَٔلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ ذٰلِکُمۡ حُکۡمُ اللّٰہِ ؕ یَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۰﴾ وَ اِنۡ فَاتَکُمۡ شَیۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ اِلَی الۡکُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰتُوا الَّذِیۡنَ ذَہَبَتۡ اَزۡوَاجُہُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡۤ اَنۡتُمۡ بِہٖ مُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۱﴾ یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الۡمُؤۡمِنٰتُ یُبَایِعۡنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشۡرِکۡنَ بِاللّٰہِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡرِقۡنَ وَ لَا یَزۡنِیۡنَ وَ لَا یَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَہُنَّ وَ لَا یَاۡتِیۡنَ بِبُہۡتَانٍ یَّفۡتَرِیۡنَہٗ بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِنَّ وَ اَرۡجُلِہِنَّ وَ لَا یَعۡصِیۡنَکَ فِیۡ مَعۡرُوۡفٍ فَبَایِعۡہُنَّ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُنَّ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ قَدۡ یَئِسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ کَمَا یَئِسَ الۡکُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ ﴿٪۱۳﴾
۱اے ایمان والو! جومیرے دشمن ہیں اور جو تمہارے دشمن ہیں اُن کودوست نہ بنائو، تم انھیں دوستی کے ناطے سے مِلتے ہوحالانکہ وہ اس حق کے منکر ہیں جو تمہارے پاس ہے۔اللہ کے رسول اور تمہیں مکہّ سے اس لیے نکالا گیا کہ تم اللہ پر ایمان لے آئے جوتمہارا رب ہے اگر تم میری راہ میں جہاد کی خاطر نِکلے ہو اور میری رضا کے طالب ہو تو انھیں دوست نہ بنائو۔ کیونکہ تم پوشیدہ طور پر انھیں چاہنے کا پیغام بھیجتے ہو۔ حالانکہ جسے تم چھپاتے ہو اور جسے تم ظاہر کرتے ہو میں اسے جانتا ہوں۔اور تم میں سے جوایسا کرے گا تووہ سیدھے راستے سے بہک گیا۔ ۲اگر وہ تم پر کچھ دسترس پالیں تووہ تمہارے دشمن ہو جائیں گے اورتمہاری طرف اپنے ہاتھ اور زبانیں بُرائی کے ساتھ دراز کریںگے اوران کی خواہش ہے کہ تم بھی اِنکار کرنے والے ہوجائو۔ ۳قیامت کے دن ہرگز نہ تمہاری رشتہ داری اورنہ اولاد کام آئے گی، اس دن تمہارے درمیان اللہ فاصلہ کردے گا۔اورجو تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتاہے۔ ۴بیشک تمہارے لیے حضرت ابراہیم (علیہ السّلام)اوران کے ساتھیوں میں اچھی سیرت کا درس ہے۔ جب کہ انھوں نے اپنی قوم سے کہا کہ بلاشبہ ہم تم سے اور ان سے جن کی تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو بیزار ہیں۔ ہم تمہارا اِنکار کرتے ہیں ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی اور عداوت ہوگئی ہے جب تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان نہ لائو مگر حضرت ابراہیم(علیہ السّلام) کا اپنے باپ سے یہ کہنا اس ضمن میں نہیں آتا کہ میں تمہارے لیے ضرور معافی چاہوں گا اور میں تمہارے لیے اللہ کے ہاں کِسی چیز کا مالک ہوں، اے ہمارے رب! ہم نے تجھی پر توکل کیاہے اور تیری طرف رجوع کیا اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔ ۵اے ہمارے رب! ہمیں اہلِ کفر کی آزمائش میں مبتلا نہ کر اوراے ہمارے رب! ہمیں بخش دے بیشک توعزیز ہے حکیم ہے۔ ۶بلاشبہ تمہارے لیے اور اُن کے لیے جواللہ اوریومِ آخرت کاامیدوار ہو حضرت ابراہیم(علیہ السّلام)کی زندگی اسوہ حسنہ ہے۔ اور جو اس سے منہ پھیرے تو بلاشبہ اللہ بے نیاز ہے تعریف کیا گیاہے۔ ۷قریب ہے کہ اللہ تمہارے درمیان اور اُن کے مابین جن سے تمہاری دشمنی ہے محبت پیدا کردے اوراللہ قادر ہے۔ اور اللہ بخشنے والا رحم والاہے۔ ۸اللہ تمہیں منع نہیں کرتا کہ جو لوگ تم سے دین کے معاملے میں لڑتے نہیں ہیں۔ اور نہ انھوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اُن کے ساتھ اچھا سلوک کرواوراُن کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرو۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتاہے۔ ۹اللہ تمہیں صرف انہی لوگوں سے منع فرماتاہے جنھوں نے دین کے معاملے میں تم سے قتل وغارت کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالاہے اور تمہارے نکالنے پرمددکی کہ تم انھیں دوست بنائو۔ جو ان سے دوستی کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔ ۱۰اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو اُن کے ایمان کے متعلق معلومات کرو۔ اللہ اُن کے ایمان کے بارے میں بہتر جانتاہے۔ پس جب تمہیں عِلم ہوجائے کہ وہ مومن ہیں تو انھیں کفّار کی طرف واپس مت لوٹنے دو۔ اب وہ کافروں کے لیے حلال نہیں ہیں اورنہ کافر ان کے لیے حلال ہیں۔اورکافروں کا ان پر خرچ کیاہوا مال واپس کردو۔اور ان سے نکاح کرلینے پر تم پرکوئی گناہ نہیں ہے بشرطیکہ تم انھیں مہر ادا کردو۔ اور اسی طرح تم بھی کافر عورتوں کواپنے نکاح میں نہ روکے رکھّو اور جوتم نے ان پر خرچ کیاہے ان سے طلب کرلواورجوکافروں نے خرچ کیاہے وہ بھی تم سے مانگ لیں، یہ اللہ کا حکم ہے، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتاہے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے۔ ۱۱اور اگر تمہاری عورتوں میں کوئی عورت نِکل کرکافروں کی طرف چلی جائے تو کفار کے تعاقب سے جومالِ غنیمت مل جائے تواس سے اُن کو اتنا دے دو جوانھوں نے خرچ کیا تھا جن کی عورتیں چلی گئی ہوں۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لے آئے ہو۔ ۱۲اے نبی محترم! جب آپ کی خدمت میں مومن عورتیں بیعت کرنے کے لیے آئیں تو ان سے اقرار کروائیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گی اورنہ چوری کریںگی اور نہ برائی کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریںگی۔ اور نہ اپنے ہاتھ پائوں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی جسے انھوں نے خود بنا لیا ہو اور امر معروف میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی توآپ ان سے بیعت لے لیں اور اللہ سے ان کے لیے مغفرت مانگیں۔ بیشک اللہ بخشنے والا رحم کرنیوالاہے۔ ۱۳اے ایمان والو! ان لوگوں کو دوست نہ بنائو جن پر اللہ کا غضب ہوا جوآخرت کے ثواب سے نا امید ہوچکے ہیں جیسے کفار اصحابِ قبور سے نا امید ہوچکے ہیں۔
1O you who believe! Take not My enemies and your enemies (i.e. disbelievers and polytheists, etc.) as friends, showing affection towards them, while they have disbelieved in what has come to you of the truth (i.e. Islamic Monotheism, this Quran, and Muhammad SAW), and have driven out the Messenger (Muhammad SAW) and yourselves (from your homeland) because you believe in Allah your Lord! If you have come forth to strive in My Cause and to seek My Good Pleasure, (then take not these disbelievers and polytheists, etc., as your friends). You show friendship to them in secret, while I am All-Aware of what you conceal and what you reveal. And whosoever of you (Muslims) does that, then indeed he has gone (far) astray, (away) from the Straight Path . 2Should they gain the upper hand over you, they would behave to you as enemies, and stretch forth their hands and their tongues against you with evil, and they desire that you should disbelieve. 3Neither your relatives nor your children will benefit you on the Day of Resurrection (against Allah). He will judge between you. And Allah is the All-Seer of what you do. 4Indeed there has been an excellent example for you in Ibrahim (Abraham) and those with him, when they said to their people: "Verily, we are free from you and whatever you worship besides Allah, we have rejected you, and there has started between us and you, hostility and hatred for ever, until you believe in Allah Alone," except the saying of Ibrahim (Abraham) to his father: "Verily, I will ask for forgiveness (from Allah) for you, but I have no power to do anything for you before Allah ." Our Lord! In You (Alone) we put our trust, and to You (Alone) we turn in repentance, and to You (Alone) is (our) final Return, 5"Our Lord! Make us not a trial for the disbelievers, and forgive us, Our Lord! Verily, You, only You are the All-Mighty, the All-Wise." 6Certainly, there has been in them an excellent example for you to follow, for those who look forward to (the Meeting with) Allah (for the reward from Him) and the Last Day. And whosoever turn away, then verily, Allah is Rich (Free of all wants), Worthy of all Praise. 7Perhaps Allah will make friendship between you and those whom you hold as enemies. And Allah has power (over all things), and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. 8Allah does not forbid you to deal justly and kindly with those who fought not against you on account of religion and did not drive you out of your homes. Verily, Allah loves those who deal with equity. 9It is only as regards those who fought against you on account of religion, and have driven you out of your homes, and helped to drive you out, that Allah forbids you to befriend them. And whosoever will befriend them, then such are the Zalimoon (wrong-doers those who disobey Allah). 10O you who believe! When believing women come to you as emigrants, examine them, Allah knows best as to their Faith, then if you ascertain that they are true believers, send them not back to the disbelievers, they are not lawful (wives) for the disbelievers nor are the disbelievers lawful (husbands) for them. But give the disbelievers that (amount of money) which they have spent (as their Mahr) to them. And there will be no sin on you to marry them if you have paid their Mahr to them. Likewise hold not the disbelieving women as wives, and ask for (the return of) that which you have spent (as Mahr) and let them (the disbelievers, etc.) ask back for that which they have spent. That is the Judgement of Allah. He judges between you. And Allah is All-Knowing, All-Wise. 11And if any of your wives have gone from you to the disbelievers, and you have an accession (by the coming over of a woman from the other side), then pay to those whose wives have gone, the equivalent of what they had spent (on their Mahr). And fear Allah in Whom you believe. 12O Prophet! When believing women come to you to give you the Baia (pledge), that they will not associate anything in worship with Allah, that they will not steal, that they will not commit illegal sexual intercourse, that they will not kill their children, that they will not utter slander, intentionally forging falsehood (i.e. by making illegal children belonging to their husbands), and that they will not disobey you in any Maroof (Islamic Monotheism and all that which Islam ordains) then accept their Baia (pledge), and ask Allah to forgive them, Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. 13O you who believe! Take not as friends the people who incurred the Wrath of Allah (i.e. the Jews). Surely, they have been in despair to receive any good in the Hereafter, just as the disbelievers have been in despair about those (buried) in graves (that they will not be resurrected on the Day of Resurrection)