قرآن مجید سورہ : الجُمُعَۃِ
یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ الۡمَلِکِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۱﴾ ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ۙ﴿۲﴾ وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۴﴾ مَثَلُ الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰىۃَ ثُمَّ لَمۡ یَحۡمِلُوۡہَا کَمَثَلِ الۡحِمَارِ یَحۡمِلُ اَسۡفَارًا ؕ بِئۡسَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵﴾ قُلۡ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ ہَادُوۡۤا اِنۡ زَعَمۡتُمۡ اَنَّکُمۡ اَوۡلِیَآءُ لِلّٰہِ مِنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۶﴾ وَ لَا یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷﴾ قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِیۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡہُ فَاِنَّہٗ مُلٰقِیۡکُمۡ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٪﴿۸﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنۡ یَّوۡمِ الۡجُمُعَۃِ فَاسۡعَوۡا اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ وَ ذَرُوا الۡبَیۡعَ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹﴾ فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ فَانۡتَشِرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اذۡکُرُوا اللّٰہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰﴾ وَ اِذَا رَاَوۡا تِجَارَۃً اَوۡ لَہۡوَۨا انۡفَضُّوۡۤا اِلَیۡہَا وَ تَرَکُوۡکَ قَآئِمًا ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ خَیۡرٌ مِّنَ اللَّہۡوِ وَ مِنَ التِّجَارَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿٪۱۱﴾
۱آسمانوں اورزمین کی ہر چیز اللہ کی تسبیح میں مصروف ہے جو بادشاہ ہے، قدوس ہے عزیز ہے، حکیم ہے۔ ۲وہی ہے جس نے اُمی لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول معبوث فرمایا وہ انھیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور انھیں پاکیزہ کرتے ہیں اور انھیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور وہ لوگ اس سے قبل صریحاً راہِ راست پر نہ تھے۔ ۳اور دُوسروں کوبھی وہ عِلم سکھاتے ہیں جوابھی ان میں آکر شامل نہیں ہوئے،اور وہی غلبے والا حکمت والاہے۔ ۴یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمادے۔اور اللہ تعالیٰ عظیم فضل والاہے۔ ۵جنھیں تورات کا حامل بنایا گیا تھا پھر وہ اس کابوجھ نہ اٹھا سکے تو ان کی مثال ایک گدھے کی مثال کی مانند ہے جس نے اپنی پیٹھ پر کتابیں اٹھا رکھی ہوں۔ اس قوم کی مثال کیسی ہی بُری ہے جنھوں نے اللہ کی آیات کی تکذیب کی اور اللہ ظالموں کی قوم کوہدایت کی راہ نہیں دیتا۔ ۶آپ فرمائیے اے یہودیو! اگر تمہارا دعوٰی ہے کہ دوسرے اِنسانوں کے سِوا تم ہی صرف اللہ کے دوست ہوتو پھر اپنے آپ کو سچاثابت کرنے کے لیے موت کی تمنا کرکے دکھائو۔ ۷اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے بسبب اُس کے کہ جووہ اپنے ہاتھوں سے پہلے بُرے اعمال کرچکے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو جانتاہے۔ ۸آپ فرمادیں کہ وہ موت جس سے تم فرار چاہتے ہو وہ ضرور تم پر وارد ہوکے رہے گی پھر تمہیں اس کی طرف لوٹا دیا جائے گا۔ جو غیب اور ظاہر کو جاننے والا ہے جواعمال تم کرتے ہو وہ ان سے تمہیں باخبر کردے گا۔ ۹اے ایمان والو! جمعہ کے دن جب نماز کی اذان ہوجائے تواللہ کے ذکر یعنی نماز کی طرف دوڑ جائو اور نماز کے وقت خریدوفروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم عِلم رکھتے ہو۔ ۱۰پھر جب نماز ادا کرچکو تو زمین میں پھیل جائو۔ اور اللہ کے فضل کو تلاش کرو اور کثرت سے اللہ کاذکر کرو تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو جائے۔ ۱۱اور جب بعض نے تجارت یا کوئی مشغلہ دیکھا تو اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور آپ کو خطبے میں کھڑا چھوڑ گئے آپ انھیں فرمادیں کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ اس مشغلے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ بہتر رزق دینے والاہے۔
1Whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth glorifies Allah, the King (of everything), the Holy, the All-Mighty, the All-Wise. 2He it is Who sent among the unlettered ones a Messenger (Muhammad SAW) from among themselves, reciting to them His Verses, purifying them (from the filth of disbelief and polytheism), and teaching them the Book (this Quran, Islamic laws and Islamic jurisprudence) and Al-Hikmah (As- Sunnah: legal ways, orders, acts of worship, etc. of Prophet Muhammad SAW). And verily, they had been before in mainfest error; 3And He has sent him (Prophet Muhammad SAW) also to others among them (Muslims) who have not yet joined them (but they will come). And He (Allah) is the All-Mighty, the All-Wise. 4That is the Grace of Allah, which He bestows on whom He wills. And Allah is the Owner of Mighty Grace. 5The likeness of those who were entrusted with the (obligation of the) Taurat (Torah) (i.e. to obey its commandments and to practise its legal laws), but who subsequently failed in those (obligations), is as the likeness of a donkey who carries huge burdens of books (but understands nothing from them). How bad is the example (or the likeness) of people who deny the Ayat (proofs, evidences, verses, signs, revelations, etc.) of Allah. And Allah guides not the people who are Zalimoon (polytheists, wrong-doers, disbelievers, etc.). 6Say (O Muhammad SAW): "O you Jews! If you pretend that you are friends of Allah, to the exclusion of (all) other mankind, then long for death if you are truthful." 7But they will never long for it (death), because of what (deeds) their hands have sent before them! And Allah knows well the Zalimoon (polytheists, wrong-doers, disbelievers, etc.). 8Say (to them): "Verily, the death from which you flee will surely meet you, then you will be sent back to (Allah), the All-Knower of the unseen and the seen, and He will tell you what you used to do." 9O you who believe (Muslims)! When the call is proclaimed for the Salat (prayer) on the day of Friday (Jumuah prayer), come to the remembrance of Allah (Jumuah religious talk (Khutbah) and Salat (prayer)) and leave off business (and every other thing), that is better for you if you did but know! 10Then when the (Jumuah) Salat (prayer) is finished, you may disperse through the land, and seek the Bounty of Allah (by working, etc.), and remember Allah much, that you may be successful. 11And when they see some merchandise or some amusement (beating of Tambur (drum) etc.) they disperse headlong to it, and leave you (Muhammad SAW) standing (while delivering Jumuahs religious talk (Khutbah)). Say "That which Allah has is better than any amusement or merchandise! And Allah is the Best of providers."